پاپ نے ہفتہ وار دعا میں اسرائیل کے نام سے گریز کیا

IQNA

پاپ نے ہفتہ وار دعا میں اسرائیل کے نام سے گریز کیا

6:13 - February 20, 2024
خبر کا کوڈ: 3515895
ایکنا: پاپ فرانسیس نے اتوار کی دعا میں فلسطین کا نام لیا جب کہ اسرائیل کے نام لینے سے انہوں نے گریز کیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایک بے مثال اقدام میں پوپ نے اتوار کے روز اپنی ہفتہ وار دعا میں صیہونی حکومت کا ذکرنہ کرکے سیاسی ماہرین کی توجہ مبذول کرایا ہے۔

 

پوپ فرانسس نے اتوار کے روز اپنی ہفتہ وار دعائیہ خدمت میں اسرائیلی قابض حکومت کا نام لینے سے انکار کر دیا جبکہ انہوں نے فلسطین کا ذکر کیا۔

 

اپنی دعا کے دوران، پوپ نے سوڈان اور موزمبیق میں امن کے لیے دعا کی اور کہا کہ افریقہ، یورپ، فلسطین اور یوکرین اور دنیا کے دیگر حصوں میں ("اسرائیل" کا ذکر کیے بغیر) تنازعات کو فراموش نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا: ہم یہ نہیں بھولتے کہ جنگ ہمیشہ ناکام ہوتی ہے۔

 

واضح رہے کہ پوپ اتوار کی نماز اور دیگر اہم تقریبات میں قابض حکومت کا ذکر کیا کرتے تھے لیکن اس بار انہوں نے اس طرف توجہ نہیں دی جو مبصرین کے مطابق ایک اہم واقعہ ہے۔

 

پوپ فرانسس کی طرف سے "اسرائیل" کے نام کا ذکر کرنے میں ناکامی اس سفارتی تناؤ کے عین مطابق ہے جو ویٹیکن اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات میں چند روز قبل پیدا ہوئی تھی۔ وہ حکومت جو غزہ کی پٹی کے خلاف مسلسل پانچویں مہینے سے اپنی وحشیانہ جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

13 فروری کو، ویٹیکن کے سیکرٹری آف اسٹیٹ کارڈنل پیٹرو پیرولین نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں بہت زیادہ لوگ مارے گئے ہیں،  رائے عامہ تل ابیب سے غزہ پر اپنے حملے بند کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ پیرولین نے مزید کہا: اس کے ساتھ ساتھ یہ مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل کا اپنے دفاع کا حق متناسب ہو، اور یہ واضح ہے کہ 30,000 افراد کا قتل درست جواب نہیں ہے۔

 

 غزہ پر اسرائیلی غاصب حکومت کی جارحیت یہاں کے عوام کے خلاف شروع کی گئی ہے اور نسل کشی 136ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔ غزہ کی پٹی کے عوام ایک بے مثال انسانی آفت سے دوچار ہیں اور ان حملوں میں اب تک 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق مختلف زخموں سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور ہزاروں افراد ملبے تلے لاپتہ ہیں۔

نیز، اس حکومت کی مسلسل جارحیت اور پرتشدد اور اندھا دھند بمباری کے سائے میں، 1.9 ملین سے زیادہ لوگ ناکافی آلات کے ساتھ کیمپوں اور دیگر مراکز میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔/

 

4200669

نظرات بینندگان
captcha