
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں الحمد اسلامک یونیورسٹی کے سوشل سائنسیز طلباء نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے امریکی طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے پر پولیس کی طرف سے تشدد کا شکار طلباء کے ساتھ دنیا بھر یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
الحمد اسلامک یونیورسٹی میں بھی اس حوالے سے سوشل سائنس طلباء نے مظاہرہ کیا جس میں امریکی پولیس کی جانب سے صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف اور فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے طلباء وحشیانہ تشدد کی مذمت کی گئی۔

یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کے سامنے ہونے والے مظاہرے طلباء نے فلسطینی جھنڈے اور پوسٹر کے علاوہ پلے کارڈ اٹھائے تھے جن پر " اسرائیل مٹنے والا ہے، امریکن طلباء تمھارا شکریہ، امریکن طلباء ہم تمھارے ساتھ ہیں، جنگ فورا بند کرو ، جیسے نعرے درج تھے۔

الحمد اسلامک یونیورسٹی کے طلباء کے علاوہ اس مظاہرے میں بعض پروفیسرز اور دیگر اساتذہ بھی شریک تھے۔/
