ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، Diyanet Haber سے نقل کیا گیا ہے کہ "زیباترین قرائت قرآن کریم 2025" مقابلے کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ یہ مقابلہ 2017 سے دیانت ادارے اور TRT نیٹ ورک کے تعاون سے رمضان المبارک کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
مقابلے کے منتظمین کے اعلان کے مطابق، یہ مقابلہ صرف مردوں کے لیے ہے اور شرکت کرنے والوں کی عمر کم از کم 15 سال ہونی چاہیے۔
یہ مقابلہ ترکی کے اندر اور باہر کے قاریان قرآن کے لیے کھلا ہے، اور شرکاء انفرادی، دو رکنی یا گروپ کی صورت میں رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
.
رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے، شرکاء کو ویب سائٹ www.trt1tilavet.com پر فارم مکمل کرنے کے بعد 15 جنوری 2025 تک درکار ویڈیو کو واٹس ایپ کے ذریعے 2 دن کے اندر بھیجنا ہوگا۔/
4242707