بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دھماکے سے سات ہلاکتیں

IQNA

6:36 - November 02, 2024
خبر کا کوڈ: 3517378

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دھماکے سے سات ہلاکتیں

ایکنا: مستونگ میں دھماکے میں آٹھ ہلاکتوں کے علاوہ درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جنمیں بچے بھی شامل ہیں۔

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دھماکے سے سات ہلاکتیں

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے قومی میڈیا میں بتایا گیا ہے، بلوچستان پولیس نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آج سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سات افراد، جن میں چند طلبہ بھی شامل تھے، جان کی بازی ہار گئے۔
 
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے، جس میں مستونگ کے علاقے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
 
تاحال کسی گروپ نے مستونگ کے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ بلوچستان میں علیحدگی پسند گروپ، جو پاکستان کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہیں، عموماً اس صوبے میں زیادہ تر خودکش حملوں اور بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
 
مستونگ کا ضلع، جسے شمالی قلات بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا ایک ضلع ہے۔ یہ ضلع قلات سے علیحدہ کیا گیا ہے۔
 

4245548

نظرات بینندگان
captcha