ایکنا: آیتالله العظمی خامنهای نے گزشتہ روز طلبہ و طالبات سے ملاقات کے دوران نوجوان فنکاروں کی تخلیقات کی نمائش کا دورہ کیا۔

ایکنا، دفتر حفظ و نشر آثار حضرت آیتالله العظمی خامنهای کے اطلاع رسانی پلیٹ فارم کے مطابق، ہفتہ ۱۲ آبان کو طلبہ و طالبات کی ملاقات کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے پویش "آخراشہ" میں شرکت کرنے والے طلبہ کے فن پاروں کا معائنہ کیا اور چند نوجوان فنکاروں سے بات چیت بھی کی۔
پویش "آخراشہ" غزہ کے سانحات پر طلبہ فنکاروں کے احساسِ ذمہ داری اور ردِعمل کی علامت ہے۔ اس مہم میں دو ہزار سے زائد نوجوان طالب علم مختلف فنون میں حصہ لے چکے ہیں۔/
4246200