ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق سید روح اللہ حسینی نے ملاقات میں دو ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور دینی مشترکات کی بنیاد پر دینی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کی ایران کی دلچسپی پر زور دیا۔
انہوں نے ایران کے قرآنی شعبے کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال فروری کے مہینے میں مشہد مقدس میں اکتالیسویں بین الاقوامی قرآن کریم مقابلے منعقد ہوں گے، جن میں مختلف ممالک کے قاری، حافظ اور قرآنی ماہرین شرکت کریں گے۔
ایران کے ثقافتی مشیر نے مزید کہا کہ ہم افغانستان کے نمائندوں کو بھی ان مقابلوں میں شرکت کی دعوت دینا چاہتے ہیں۔ حسینی نے تجویز پیش کی کہ دینی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے افغانستان کے علماء کا ایک وفد ایران میں اہل سنت کی دینی مدارس اور مساجد کے دورے کے لیے بھیجا جائے۔
مولوی عبدالاحد عابد نے ایرانی ثقافتی مشیر کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان کے تعلقات قدیم اور گہرے ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ یہ تعلقات ماضی سے زیادہ مضبوط ہوں گے۔/
4247792