آٹھ سالہ بنگلہ دیشی حافظ کا شاندار کارنامہ

IQNA

آٹھ سالہ بنگلہ دیشی حافظ کا شاندار کارنامہ

18:02 - December 01, 2024
خبر کا کوڈ: 3517556
ایکنا: آٹھ سال حافظ نے آٹھ مہینے میں قرآن حفظ کرلیا ہے۔

ایکنا نیوز، سوموی نیوز کے مطابق، بنگلادیش کے علاقے لاکشمی پور کے ایک آٹھ سالہ طالبعلم محمد عمر فاروق نے ایک نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس نے صرف آٹھ مہینوں میں پورے قرآن کو حفظ کر لیا، جو عام طور پر دو سے تین سال میں مکمل ہوتا ہے۔

اس کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ عمر فاروق ایک عام طالبعلم تھا، لیکن اس نے گزشتہ سال ستمبر میں قرآن حفظ کرنا شروع کیا۔ سخت محنت اور لگن کے ذریعے، اس نے جلد ہی اپنے ہم عمروں سے منفرد مقام حاصل کر لیا۔ وہ اکثر اپنے کھیل کود کے وقت کو چھوڑ کر قرآن کی تلاوت میں مشغول رہتا تھا۔

مولانا شہادت حسین جمیل، جو مدرسے کے مدیر ہیں، نے کہا: "یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے۔ اتنے کم عرصے میں پورے قرآن کو حفظ کرنا معمولی بات نہیں ہے۔ فاروق نے اپنے اور ہمارے مدرسے کے لیے عزت کمائی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "فاروق کی غیر معمولی کامیابی اس کی اٹل محنت اور اس کے اساتذہ کی رہنمائی کا ثبوت ہے، جو نہ صرف ہمارے معاشرے کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ دوسروں کے لیے بھی ایک تحریک کا ذریعہ ہے۔"

بنگلہ دیش، جو جنوبی ایشیا میں ہندوستان کے مشرق میں واقع ہے، کی آبادی 161 ملین ہے اور اس کا دارالحکومت ڈھاکہ ہے۔ اسلام اس ملک کا سب سے بڑا مذہب ہے، اور تقریباً 90 فیصد آبادی مسلمان ہے۔

اس ملک میں قرآن پاک کی تلاوت اور حفظ کو خاص اہمیت دی جاتی ہے، اور سیکڑوں مراکزِ حفظ قرآن اور دینی مدارس قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔/

 

4251192

نظرات بینندگان
captcha