نابینا فلسطینی بچی نے پانچ گھنٹے میں قرآن مکمل کرلیا+ فیلم

IQNA

نابینا فلسطینی بچی نے پانچ گھنٹے میں قرآن مکمل کرلیا+ فیلم

5:40 - December 02, 2024
خبر کا کوڈ: 3517560
ایکنا: «ملاک حمیدان» نے صرف پانچ گھنٹے اور ایک ہی نشست میں قرآن مجید کی مکمل ترتیل تلاوت کرلی۔

ایکنا نیوز، الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے جنوبی صوبے قلقیلیہ کے شہر حبله سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ ملاک حمیدان نے ایک ہی نشست میں پورے قرآن پاک کو صرف 5 گھنٹوں میں ختم کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

ملاک حمیدان پہلی طالبہ ہیں جنہوں نے 41 حفاظِ قرآن کے درمیان نمایاں کامیابی حاصل کی اور پورے قرآن کو حفظ سے ختم کیا۔

نابینائی کے چیلنج کے باوجود، انہوں نے اس شاندار کارنامے کو سرانجام دیا۔ الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے ملاک نے کہا: "میں نے 5 گھنٹوں میں قرآن پاک کو حفظ سے ختم کر کے ایک عظیم کامیابی حاصل کی۔ ہر پارے کو مکمل کرنے میں 9 سے 12 منٹ لگتے تھے۔"

انہوں نے مزید کہا: "میرے احساسات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں جب میں نے قرآن کو ختم کیا۔ جب میں 25ویں پارے پر پہنچی تو باقی پارے آنسوؤں کے ساتھ مکمل کیے اور یقین نہیں آ رہا تھا کہ میں نے یہ کام کر دکھایا۔"

ملاک نے قرآن حفظ کے دوران درپیش چیلنجز کے بارے میں کہا: "میں کھل کر کہتی ہوں کہ مجھے کسی قسم کی سختی محسوس نہیں ہوئی۔ اللہ نے میرے لیے ہر مشکل آسان کر دی، اور گزرتے سالوں میں اللہ کا فضل میرے شامل حال رہا، جس کے نتیجے میں میں پورا قرآن حفظ کر سکی۔"

ملاک نے اس کامیابی میں اپنے والدین کی حوصلہ افزائی اور تعاون کو بہت اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا: "جب بھی میں تھک جاتی یا پیچھے ہٹنے لگتی، میرے والد مجھے سمجھاتے اور حوصلہ دیتے کہ رکنے کا کوئی فائدہ نہیں، اور مجھے اپنا راستہ جاری رکھنا ہوگا۔ میرے والدین نے ہمیشہ میرے لیے بے حد محبت اور حمایت کا مظاہرہ کیا۔"

انہوں نے قرآن حفظ کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو مشورہ دیا: "جو لوگ قرآن حفظ کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں، میں ان سے کہتی ہوں کہ روزانہ ایک آیت یاد کریں۔ آج ایک آیت حفظ کریں اور کل اس کے ساتھ ایک اور آیت شامل کریں۔ اس طرح مسلسل محنت سے قرآن حفظ کرنا ممکن ہوگا۔/

ویڈیو کا کوڈ

4251549

نظرات بینندگان
captcha