پاکستان؛ بازار اسلامی کا اہتمام

IQNA

پاکستان؛ بازار اسلامی کا اہتمام

5:13 - December 06, 2024
خبر کا کوڈ: 3517585
ایکنا: دوسری بین الاقوامی اسلامی بازار کانفرنس کراچی میں منعقد ہورہی ہے۔

ایکنا نیوز- بیزنس ریکارڈر کے مطابق، دوسرا بین الاقوامی اسلامی سرمایہ مارکیٹ کانفرنس "تکنیکی تبدیلی سے پائیداری تک: ایک جامع اسلامی سرمایہ مارکیٹ کی تشکیل" کے موضوع پر 12 دسمبر  کو کراچی میں منعقد ہوگی۔

پاکستان کے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SECP) کے اسلامی مالیاتی امور کے سربراہ طارق نسیم نے کہا کہ پاکستان کی اسلامی سرمایہ مارکیٹ 55 فیصد مارکیٹ انویسٹمنٹ اور 65 فیصد رضاکارانہ پنشن فنڈز کے اثاثوں کے ساتھ تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے عالمی اسلامی مالیات میں مقام کو بہتر بنانے کے منصوبے بھی پیش کیے۔

طارق نسیم نے مزید بتایا کہ پاکستان کی سرمایہ مارکیٹ کے اصولوں کی شریعت اسلامی کے ساتھ ہم آہنگی کا سطح ایک بین الاقوامی آزاد جائزے میں 2015 اور 2018 میں 86 فیصد قرار دیا گیا تھا۔ SECP اب اسلامی مالیاتی اصولوں کے ساتھ سرمایہ مارکیٹ کی ہم آہنگی کا نیا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے پاکستان کے عالمی اسلامی مالیات میں مقام مزید بلند ہونے کی توقع ہے۔

اس کانفرنس میں بحرین، سعودی عرب، ملائیشیا، ترکی، برطانیہ، ایران، نائجیریا، اور دیگر ممالک کے 20 سے زیادہ بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔ کانفرنس سے پہلے ایک ورکشاپ اور اسلامی مالیاتی نمائش بھی منعقد کی جائے گی، جس میں 38 نمایاں ادارے شریک ہوں گے۔ اس ایونٹ کے مباحثے پائیدار اور جامع اسلامی سرمایہ مارکیٹ کے چیلنجز اور مواقع پر مرکوز ہوں گے۔

کانفرنس کے دوران مختلف پینل ڈسکشنز، تبادلہ خیالات کے سیشنز، اور پائیداری پر مرکوز اقتصادی تبدیلی کے لیے ایک خصوصی نشست بھی شامل ہوگی۔/

 

4252194

نظرات بینندگان
captcha