ایکنا: مصر کے اکتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں ساٹھ ممالک کے قرآء شریک ہوں گے۔

ایکنا نیوز کے مطابق، مصر میں اکتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا قاری شیخ احمد نعینع کی تلاوت قرآن پاک سے مصر کے نئے دارالحکومت میں واقع مسجد اور ثقافتی مرکز میں ہوا۔ یہ مقابلے صدر عبدالفتاح السیسی کی سرپرستی اور وزیر اوقاف اسامہ الازہری کی نگرانی میں منعقد ہو رہے ہیں، جو 7 دسمبر سے 10 دسمبر 2024 تک جاری رہیں گے۔
اسامہ الجندی نے زور دیا کہ یہ مقابلے مصر کی وزارت اوقاف کی جانب سے قرآن کی نشر و اشاعت کے لیے کی جانے والی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ حکومت مصر کی ان مستقل کوششوں کا مظہر ہیں جو قرآن کو دنیا بھر میں پھیلانے اور مصر کی قرآنی قیادت کو مضبوط کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔/
4252754