فلسطین بارے قرار داد اقوام متحدہ میں منظور

IQNA

فلسطین بارے قرار داد اقوام متحدہ میں منظور

18:22 - December 20, 2024
خبر کا کوڈ: 3517667
ایکنا : منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کو فسلطینیوں کے ہاتھوں حل کرنے کی قرارداد منظور کرلی گیی۔

ایکنا نیوز، العربی الجدید نیوز کے مطابق  یہ قرارداد 172 ووٹوں کے ساتھ منظور کی گئی، جبکہ صرف صیہونی حکومت، امریکہ، مائیکرونیشیا، ارجنٹائن، پیراگوئے، پاپوا نیو گنی اور ناؤرو نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ اس کے علاوہ 8 ممالک، بشمول ایکواڈور، لائبیریا، ٹوگا، ٹونگا، پاناما، پالاؤ، تووالو اور کیریباتی نے اس قرارداد پر ووٹ دینے سے گریز کیا۔

فلسطینی خودمختار انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے اس قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا اور اسے فلسطینی قوم کے اپنے مستقبل کے تعین کے ناقابل انکار حق اور اقوام متحدہ کے منشور کے ایک بنیادی اصول کی توثیق قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قرارداد کے متن میں بین الاقوامی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے شامل ہے، جس میں فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ 19 جولائی 2024 کو بین الاقوامی عدالت انصاف کی اس رائے کے بعد سامنے آیا جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی موجودگی غیر قانونی ہے اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔

مزید یہ کہ، 11 دسمبر 2024 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دو دیگر قراردادیں بھی منظور کیں، جن میں غزہ میں فوری اور غیر مشروط طور پر حملے بند کرنے، قیدیوں کے تبادلے، اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امداد اور روزگار فراہم کرنے والی ایجنسی (اونروا) کی حمایت شامل تھی۔/

 

4254869

نظرات بینندگان
captcha