کربلاء؛ دوسرا بین الاقوامی «العمید ایوارڈ» مقابلہ+ رجسٹریشن لنک

IQNA

کربلاء؛ دوسرا بین الاقوامی «العمید ایوارڈ» مقابلہ+ رجسٹریشن لنک

5:44 - December 24, 2024
خبر کا کوڈ: 3517690
ایکنا: آستانہ مقدس عباسی نے المعید ایوارڈ مقابلوں کے رجسٹریشن مہم کا اعلان کردیا۔

ایکنا نیوز، الکفیل نیوز چینل  سے خبر ہے کہ دوسرا "مقابلہ تلاوت قرآن: انعام العمید" کے لیے تمام ممالک اور عمر کے مختلف گروہوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ خواہشمند افراد کو اپنی تلاوت کا ایک ویڈیو کلپ، جو 3 منٹ سے زیادہ نہ ہو، کمیٹی کو بھیجنا ہوگا۔

ویڈیو کلپ کے آغاز میں شریک فرد کا نام ظاہر ہونا ضروری ہے۔ یہ ویڈیو صوتی اور بصری اثرات سے پاک ہونا چاہیے، اور کلپ بالکل نیا اور کسی بھی قسم کے وقفے کے بغیر ہونا چاہیے۔

16 سال سے کم عمر کے شرکاء، اگر ان کے نام کامیاب امیدواروں میں شامل ہوں، تو وہ ایک ساتھ آنے والے فرد کے ساتھ مقابلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔

شرکت کے طریقہ کار:

مقابلوں میں دلچسی رکھنے والے افراد دیے گئے لنک https://alkafeel.net/DeansAward کے ذریعے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

آستانہ عباسی  نے رجسٹریشن کے مراحل درج ذیل ترتیب سے بیان کیے ہیں:

  1. مناسب زبان کا انتخاب کریں۔ فارم کو مکمل اور درست طور پر پُر کریں۔ اپنا نام بالکل پاسپورٹ کے مطابق لکھیں۔ اپنی عمر، ملک اور فعال واٹس ایپ یا ٹیلیگرام نمبر درج کریں۔ مندرجہ ذیل چیزیں منسلک کریں: تلاوت کا ویڈیو کلپ پاسپورٹ کی کاپی واضح ذاتی تصویر "رجسٹر" کے بٹن پر کلک کریں اور فائلوں کے کامیابی سے اپلوڈ ہونے تک انتظار کریں۔

تلاوت بھیجنے کا طریقہ:

مقابلے میں شرکت کے خواہشمند اپنے ویڈیو کلپس اور دیگر معلومات کو تلگرام ایپلیکیشن میں موجود مقابلے کے اکاؤنٹ پر (+9647760005311) نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔ اگر ٹلگرام کے ذریعے رابطے میں مشکل پیش آئے تو اسی نمبر پر واٹس ایپ کے ذریعے مقابلے کی معاون ٹیم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

نتائج کا اعلان: کامیاب شرکاء کے نام 15 جنوری 2025 کو اعلان کیے جائیں گے۔ ان سے عراق میں سفر کے انتظامات کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔ عراق میں کامیاب امیدواروں کے استقبال کی تاریخ 29 سے 31 جنوری 2025 مقرر کی گئی ہے۔/

 

4255669

نظرات بینندگان
captcha