اشاعت قرآن بارے پاکستان و سعودی میں تعاون پر اتفاق

IQNA

اشاعت قرآن بارے پاکستان و سعودی میں تعاون پر اتفاق

6:22 - December 31, 2024
خبر کا کوڈ: 3517731
ایکنا: وزارت امور اسلامی سعودی اور پاکستان کی وزارت مذہبی أمور میں قرآن و سنت کی اشاعت بارے تعاون پر تاکید کی گیی۔

ایکنا نیوز، جو خبر "propakistani.pk" سے لی گئی ہے، یہ معاہدہ سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور، دعوت و تبلیغ، شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ کی موجودگی میں جدہ میں معاون وزیر عوض بن سبتی العنزی اور پاکستان کے معاون وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ذوالفقار حیدر کے دستخط سے طے پایا۔

اس معاہدے میں دونوں ممالک نے دعوت، مساجد کے اماموں کی تربیت، اسلامی تعلیمات کے تعارف، اور عصر حاضر کے مسائل پر اسلام کے موقف کو بیان کرنے کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔

مزید برآں، معاہدے میں قرآن مجید اور سنت نبوی کی طباعت، اشاعت اور ترجمہ، مساجد کی تعمیر و نگہداشت کے تکنیکی اور معماری تجربات کے تبادلے، اسلامی ورثے کے احیا، اسلامی کتب اور مطالعات کی اشاعت، متون اور مخطوطات کے جمع، حفاظت، فہرست سازی اور اشاعت، اور علما کو اسلامی کانفرنسوں اور سیمینارز میں شرکت کی ترغیب دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حال ہی میں سعودی ایئر لائنز کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے، جس کے تحت حج پر جانے والے 35,000 پاکستانی زائرین کے سفر کو تیز اور یقینی بنایا جائے گا۔/

 

4256988

نظرات بینندگان
captcha