جشن میلاد امام باقر(ع)نجف و کربلا میں+ تصاویر

IQNA

جشن میلاد امام باقر(ع)نجف و کربلا میں+ تصاویر

7:19 - January 05, 2025
خبر کا کوڈ: 3517760
ایکنا: آستانہ مقدس عباسی کی جانب سے ولادت امام محمدباقر(ع) اور شهادت امام هادی علیهما السلام کے پروگرامز منعقد ہوئے۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل الکفیل کے مطابق، نجف اشرف میں عباسیہ مقدس آستانہ کے زیر اہتمام قرآن کریم علمی کمپلیکس کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز قاری محمد رضا ابراہیم، حافظ قرآن، کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد اہل بیت علیہم السلام کے مداحوں نے امام باقر علیہ السلام کی ولادت اور امام ہادی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے نعت و منقبت پیش کی۔

اس تقریب میں شیخ جابر الخاقانی نے خطاب کرتے ہوئے ان دونوں عظیم آئمہ کی سیرت اور فضائل پر روشنی ڈالی اور قرآن کریم کی فضیلت سے متعلق احادیث بیان کیں۔

کربلا معلیٰ میں بھی قرآن کریم علمی مرکز کے زیر اہتمام ایک ایسی ہی تقریب منعقد ہوئی جس میں قرآن کے اساتذہ اور متعدد ذمہ داران نے شرکت کی۔ یہ تقریب تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوئی۔ اس کے بعد مداحان اہل بیت علیہم السلام نے مدح و ثنا پیش کی۔ شیخ محمد شابث نے اپنے خطاب میں امام باقر علیہ السلام کے علمی مقام اور وسیع علم کو بیان کیا۔ انہوں نے معاشرے میں ثقافت ثقلین اور علوم اہل بیت علیہم السلام کو مضبوط کرنے اور نوجوانوں کے اذہان پر حملہ آور فکری یلغاروں کا سد باب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید برآں، اس تقریب کی تصاویر بھی پیش کی گئیں۔/

 

 

 

4257807

نظرات بینندگان
captcha