اکتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اختتام

IQNA

اکتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اختتام

6:03 - February 01, 2025
خبر کا کوڈ: 3517898
ایکنا: ایران کے اکتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے جنمیں حفظ و ترتیل شامل تھے اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے 41ویں بین الاقوامی قرآن مقابلوں کا فائنل مرحلہ 30 جنوری کی شام حرم مطہر رضوی کے قدس ہال میں اختتام پذیر ہوا۔

اس مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی 41ویں قرآنی مقابلے کی تمام سرگرمیاں مکمل ہو چکی ہیں اور اب صرف اس بین الاقوامی ایونٹ کی اختتامی تقریب باقی ہے۔

آخری دن کے مقابلوں میں سب سے پہلے مکمل حفظِ قرآن کے زمرے کے پانچ فائنلسٹ آپس میں مدِ مقابل ہوئے۔ اس شعبے میں ایران سے محمد خاکپور، مصر سے احمد محمد صالح ابراہیم عیسیٰ، لیبیا سے مرتضیٰ حسین علی عکاش، تیونس سے محمد فادی شبیل، اور کرغیزستان سے صبورو عصمت اللہ نے ججز کے سوالات کے جوابات دیے۔

اسی طرح تحقیقاتی قرأت کے زمرے میں ایران سے سید محمد حسینی پور، بنگلہ دیش سے ایم ڈی ابوذر الغفاری، تنزانیہ سے احمد سالم امکویوا، مصر سے محمد حسین محمد، عراق سے احمد رزاق الدلفی، انڈونیشیا سے ہرموکو، جرمنی سے سید امیر حمزہ حسینی، کومور سے ابوبکر عمر، اور فلپائن سے محمد نذیر اصغر نے کلام اللہ مجید کی تلاوت کی۔

اس مقابلے کے نمایاں شرکاء، جنہوں نے چھبیس جنوری سے شروع ہونے والے قرأت ترتیل، خواتین کے مکمل حفظِ قرآن، تحقیقاتی قرأت، مردوں کی قرأت ترتیل اور مکمل حفظ کے زمرے میں شرکت کی، اختتامی تقریب میں اعلان اور اعزازات سے نوازے جائیں گے۔/

 

4262864

نظرات بینندگان
captcha