رمضان المبارک پر مصری قرآء مختلف ممالک کے دوروں پر روانہ

IQNA

رمضان المبارک پر مصری قرآء مختلف ممالک کے دوروں پر روانہ

6:06 - February 22, 2025
خبر کا کوڈ: 3518022
ایکنا: وزارت اوقاف مصر کے مطابق دس مصری قاریوں کو قرآنی پروگراموں کے لیے مختلف ممالک میں روانہ کیا گیا ہے۔

 ایکنا نیوز، صدی البلد نیوز کے مطابق، مصر کے وزیر اوقاف اسامہ الازہری نے اعلان کیا ہے کہ وہ رمضان 1446ھ/2025 کے مقدس مہینے کی راتوں کو زندہ رکھنے کے لیے مصری مساجد کے اماموں اور قاریوں کے ایک گروپ کو مختلف ممالک میں بھیجنے کی منظوری دے چکے ہیں۔

اس مقصد کے لیے منتخب کیے گئے 10 قاری اور امام جماعت کے نام درج ذیل ہیں:

شیخ نورالدین محمد عبدالوارث – مسجد الہدایہ، اسٹامفورڈ، امریکہ

شیخ عبداللہ عمر عبدالقادر البلتاجی – اسلامی سوسائٹی، کیپ کاڈ، میساچوسٹس، امریکہ

شیخ محمد وحید محمود مرداش – ملویل اسلامک سینٹر، نیویارک، امریکہ

شیخ ابراہیم جمال ابراہیم سلیمان – پیس اسلامک سینٹر، ورجینیا، امریکہ

شیخ خالد ابراہیم محمد ابراہیم – مرکز الہجرہ، مونٹریال، کینیڈا

شیخ احمد اسماعیل السید احمد منصور – مسجد توبہ، اوسلو، ناروے

شیخ محمد السید ابراہیم نصار – فجر کلچرل اینڈ ایجوکیشنل سینٹر، آسٹریا

شیخ سید محمد صبحی حبلص – مسجد "اسلامک ہاؤس"، سڈنی، آسٹریلیا

شیخ احمد نورالدین محمد عبدالجلیل – مسجد الرحمہ، ویلوربن، فرانس

شیخ محمد اسماعیل نورالدین عطیہ – مسجد "چیبنتس"، اسمولان، بلغاریہ

مصر کی وزارت اوقاف نے ان اماموں اور قاریوں کی تبلیغی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ مصر کی وزارت اوقاف ہر سال رمضان المبارک میں مصری قاریوں اور مبلغین کو مختلف ممالک میں بھیجتی ہے تاکہ وہ وہاں قرآنی تلاوت اور تبلیغی سرگرمیاں انجام دے سکیں۔ مصری قاریوں کی تلاوت رمضان المبارک کی محافل میں دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر مقبول ہوتی ہے۔

بیرون ملک اعزام کے خواہشمند افراد کو کچھ عمومی شرائط پوری کرنی ہوتی ہیں، جن میں اقامتی دستاویزات، قاریوں کی یونین کی رکنیت یا ریڈیو اور ٹی وی میں موجودگی، تحریری و زبانی امتحانات میں کامیابی اور عدم مجرمانہ ریکارڈ کے ثبوت شامل ہیں۔/

 

4267099

نظرات بینندگان
captcha