مختلف ممالک میں نصرالله و صفی‌الدین کی علامتی تشیع جنازہ

IQNA

مختلف ممالک میں نصرالله و صفی‌الدین کی علامتی تشیع جنازہ

5:51 - February 25, 2025
خبر کا کوڈ: 3518043
ایکنا: بیروت میں سید حسن نصرالله و سید هاشم صفی‌الدین کی تشیع کے ساتھ مختلف ممالک میں تعزیتی جلسے منعقد کیے گیے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، شہید سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے جنازے کی بیروت میں تدفین کے ساتھ ساتھ کئی دیگر ممالک میں بھی ان کے علامتی جنازے نکالے گئے۔

عراق

عراق میں لاکھوں افراد نے  شہید سید حسن نصراللہ، حزب اللہ لبنان کے شہید سیکرٹری جنرل، اور سید ہاشم صفی الدین کے علامتی جنازے میں شرکت کی۔

یمن

یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے علامتی جنازے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب جامع الشعب مسجد میں منعقد ہوئی، جس میں علما، سیاسی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تشییع نمادین پیکر شهیدان نصرالله و صفی‌الدین در کشورهای مختلف

بحرین

بحرین میں بھی عوام نے ایک علامتی جنازے کے ذریعے شہید سید حسن نصراللہ، حزب اللہ لبنان کے مرحوم سیکرٹری جنرل، کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاکستان

پاکستان میں مذہبی و سیاسی گروہوں کی اپیل پر اسکردو شہر میں، جو اپنی اسلامی حمایت کی وجہ سے "ایرانِ کوچک" کے نام سے جانا جاتا ہے، ہزاروں افراد نے شہید سید حسن نصراللہ کے اعزاز میں ایک عظیم الشان اجتماع میں شرکت کی۔

تشییع نمادین پیکر شهیدان نصرالله و صفی‌الدین در کشورهای مختلف

 

یہ تقریب مختلف طبقات کے لوگوں، بشمول نوجوانوں، علما اور سیاسی شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اسکردو کے علاوہ، اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت پاکستان کے درجنوں دیگر شہروں میں بھی شہید سید حسن نصراللہ کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔/

 

4267917

نظرات بینندگان
captcha