ایکنا نیوز- عمان جو نیوز کے مطابق اردن کے ایک شہری نے رمضان المبارک کی پہلی سحری کے وقت مسجد میں تلاوتِ قرآن کے دوران جان جانِ آفرین کے سپرد کر دی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
مرحوم کی نماز جنازہ مسجد ابوبکر صدیق میں نمازِ ظہر کے بعد ادا کی جائے گی، اور ان کی تدفین آرامستان الصافی میں اغوار جنوبی کے علاقے میں کی جائے گی۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی مسلمان نے قرآن کی تلاوت کے دوران دنیا سے رخصت حاصل کی ہو۔ چند سال قبل انڈونیشیا کے معروف قاری اور قرآنی استاد، جعفر عبدالرحمن نے سورہ ملک کی تلاوت کے دوران اپنی جان اللہ کے سپرد کر دی تھی۔
قرآن کریم کے مطابق، موت کا وقت اور لمحہ ایک ایسا راز ہے جسے صرف اللہ جانتا ہے۔ جعفر عبدالرحمن کی وفات سورہ ملک کی دوسری آیت کی تلاوت کے دوران ہوئی، جو موت اور زندگی کے امتحان کے بارے میں ہے، اور یہی وجہ تھی کہ ان کا ویڈیو کلپ بھی عالمی سطح پر مقبول ہوا۔