قرآن اور علم تفسیری پروگرام مصری چینل پر

IQNA

قرآن اور علم تفسیری پروگرام مصری چینل پر

5:07 - March 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3518097
سیٹلائیٹ چینل «اقرأ» پر رمضان المبارک کی راتوں میں «از قرآن تا علم» مرحوم شیخ محمد متولی الشعراوی، مفسر قرآن کے توسط سے پیش کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز، المشہد نیوز کے مطابق، یہ پروگرام رمضان المبارک کے دوران روزانہ شام 6:45 بجے مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق اقرأ سیٹلائٹ چینل پر دوبارہ نشر کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں معروف مصری عالم دین اور مفسر، مرحوم شیخ متولی الشعراوی، ہر قسط میں قرآن کریم کے سائنسی اعجاز کی وضاحت کرتے ہیں۔

یہ پروگرام 40 منٹ پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں جدید علوم کی وہ دریافتیں بیان کی جاتی ہیں جن کی قرآن کریم میں نشاندہی کی گئی ہے۔

محمد متولی الشعراوی "از قرآن تا علم" نامی اس پروگرام میں سادہ اور عام فہم زبان میں قرآن کے سائنسی اعجاز پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہیں، جو تفسیر اور سائنسی شواہد کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔

اس پروگرام کو دوبارہ نشر کرنے کا وقت صبح 4:40 بجے اور 11 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

شیخ متولی الشعراوی 87 سال کی عمر میں 22 صفر 1419 ہجری (17 جون 1998) کو وفات پا گئے۔ انہوں نے اسلام اور قرآن کے حوالے سے بیش قیمت علمی آثار چھوڑے، جن میں "تفسیر القرآن"، "اسلام اور معاصر فکر" اور "معجزۂ قرآن" جیسی اہم کتابیں شامل ہیں۔

شیخ الشعراوی کی تفسیر کا اسلوب سادہ اور عام فہم زبان پر مبنی تھا، جس میں وہ اپنی وسیع ادبی مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قرآن کریم کی آیات کی دلکش خوبصورتی کو نمایاں کرتے اور قرآن کا پیغام عام لوگوں کے لیے آسان بناتے۔ وہ عصری مسائل پر بھی گہری نظر رکھتے تھے اور قرآنی علوم کی روشنی میں ان کا تجزیہ اور تشریح پیش کرنے کی کوشش کرتے تھے۔/

 

4269893

نظرات بینندگان
captcha