بین الاقوامی قرآنی نمائش میں «محفل» قاریوں کی عمدہ تلاوت+ تصاویر

IQNA

بین الاقوامی قرآنی نمائش میں «محفل» قاریوں کی عمدہ تلاوت+ تصاویر

4:51 - March 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3518149
ایکنا: معروف پروگرام محفل کے قراء سیدحسنین الحلو، احمد ابوالقاسمی اور حامد شاکرنژاد نے تھران کی قرآنی نمایش میں آستانہ عباسی کے اسٹال پر تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق؛ عالمی نیٹ ورک کفیل کی ویب سائٹ میں لکھا ہے، آستانہ حضرت عباسؑ سے وابستہ علمی قرآن کمپلیکس کے سربراہ مشتاق العلی نے کہا: یہ محفل ایرانی اور عراقی بین الاقوامی قاریوں کی موجودگی میں ایک روحانی اور قرآنی ماحول میں منعقد ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا: اس تقریب میں ایران کی وزارت ثقافت اور اسلامی ثقافت و تعلقات کی تنظیم کے متعدد عہدیداروں کے علاوہ نمائش میں شریک اسٹالز کے ذمہ داران اور اس قرآنی پروگرام کے متعدد زائرین نے شرکت کی۔

مجمع علمی قرآن آستانہ عباسی، معاشرے کے مختلف طبقات میں قرآن کریم کی ثقافت کے فروغ، دینی آگاہی کے استحکام، اور اسلامی اقدار کی حفاظت کے مقصد سے 32ویں بین الاقوامی قرآن نمائش تہران میں شریک ہوا ہے۔

تہران کی 32ویں بین الاقوامی قرآن نمائش گذشتہ بدھ، کو "قرآن، زندگی کا راستہ" کے نعرے کے ساتھ مصلی امام خمینیؒ میں شروع ہوئی اور یہ اتوار، 16 مارچ تک جاری رہے گی۔ نمائش کے بین الاقوامی سیکشن میں عراق، پاکستان، ترکی، روس، الجزائر، بوسنیا و ہرزیگووینا، آئیوری کوسٹ سمیت دیگر ممالک شریک ہیں، جہاں ان ممالک کے فنکاروں نے اپنے قرآنی فن پارے اور تخلیقات عوام کے لیے پیش کیے۔/

 

 

4271850

نظرات بینندگان
captcha