ترک حفاظ؛ سارایوو تاریخی مسجد کا مہمان

IQNA

ترک حفاظ؛ سارایوو تاریخی مسجد کا مہمان

4:40 - March 27, 2025
خبر کا کوڈ: 3518228
ایکنا: حافظ سلوجوق گولتکین، ترک حافظ قرآن نے رمضان المبارک کے حوالے سے سارایوو کی مسجد «هنکار» میں «مقابله قرآن» میں فن کا اظھار کیا.

ایکنا نیوز، آناطولیہ نیوز کے مطابق یہ مسجد، جو 1457 میں بوسنیا کی فتح کے بعد سلطنت عثمانیہ نے تعمیر کی تھی، بوسنیا و ہرزیگووینا کے ثقافتی اور مذہبی علامتوں میں شمار ہوتی ہے۔

یہ تقریب مسجد "ہنکار" میں ترکی کے سفارت خانے کے دینی خدمات کے مشیر اور بوسنیا و ہرزیگووینا کی اسلامی یونین کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس روایت میں ہر شریک ایک آیت یا سورہ کی تلاوت کرتا ہے، اور دیگر شرکاء اسے سنتے اور اس کی پیروی کرتے ہیں۔

ماہ رمضان میں، ترکی کے 24 حفاظ قرآن کو بوسنیا و ہرزیگووینا کے مختلف شہروں میں قرآن کی تلاوت اور نماز تراویح کی امامت کے لیے بھیجا گیا ہے، تاکہ وہ بوسنیا کی مسلم کمیونٹی کے لیے ان بابرکت ایام کی روحانی فضا قائم کر سکیں۔

تاریخی مسجد "ہنکار"، جو اپنی قدیم دیواروں اور خوبصورت فنِ تعمیر کے لیے مشہور ہے، زائرین کے لیے ایک خاص روحانی ماحول فراہم کرتی ہے اور قرآن کریم کی تلاوت کے شوقین افراد کی میزبانی کرتی ہے۔ رمضان المبارک میں یہ جگہ ایک روحانی اجتماع کے مرکز میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

حافظ سلاجوق گولتکین نے آناتولی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس تاریخی مسجد میں عوام کی خدمت کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا: "ایسے ملک میں خدمت کرنا، جو اتنے عظیم تاریخی اور ثقافتی ورثے کا حامل ہے، واقعی میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔"

گولتکین نے مزید کہا کہ بوسنیائی عوام ان سے ان کے اس ملک میں داخلے کے دن سے محبت اور عزت کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: "بوسنیائی عوام ترکوں اور حفاظ قرآن سے گہری محبت رکھتے ہیں، اور میں ہر جگہ اس محبت کو محسوس کرتا ہوں۔"

 

4273652

نظرات بینندگان
captcha