ایرانی وزیر خارجہ کا ایران- امریکہ مذاکرات بارے عمان کا شکریہ

IQNA

ایرانی وزیر خارجہ کا ایران- امریکہ مذاکرات بارے عمان کا شکریہ

4:42 - April 13, 2025
خبر کا کوڈ: 3518313
ایکنا: ایرانی وزیرخارجہ نے عمانی وزیر خارجہ سے گفتگو میں دونوں ممالک کے تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے ایران-امریکہ مذاکرات میں کردار پر انکا شکریہ ادا کیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق، وزارت خارجہ کی اطلاعاتی ویب سائٹ کے حوالے سے، سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ جمہوری اسلامی ایران، جو کہ امریکہ کے ساتھ جوہری معاملے اور ظالمانہ و غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے موضوع پر بالواسطہ مذاکرات میں شرکت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مسقط (عمان) کے دورے پر ہیں، اپنی آمد کے فوری بعد سلطنت عمان کے وزیر خارجہ، سید بدر البوسعیدی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی مسائل و تبدیلیوں کے حوالے سے عمان کے ذمے دارانہ مؤقف کی تعریف کی، اور ایران-امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کی میزبانی کو اسی مؤقف کی علامت قرار دیتے ہوئے عمانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی نے بھی ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا اور ایران و عمان کے دو طرفہ تعلقات کو "نمایاں اور ممتاز" قرار دیا۔ انہوں نے ان اہم مذاکرات کے لیے مسقط کے انتخاب پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات میں سید بدر البوسعیدی نے ایرانی وزیر خارجہ کو آج ہونے والے ایران-امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے لیے کیے گئے انتظامات اور تیاریوں سے آگاہ کیا۔

اسی سلسلے میں، ایران-امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے تناظر میں، ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف اور نکات عمان کے وزیر خارجہ کے حوالے کیے تاکہ انہیں فریقِ مخالف تک پہنچایا جا سکے۔/

 

4275910

نظرات بینندگان
captcha