شهادت امام جواد (ع) تقریبات کی سیکورٹی اجلاس اور وزیر داخلہ کی شرکت

IQNA

شهادت امام جواد (ع) تقریبات کی سیکورٹی اجلاس اور وزیر داخلہ کی شرکت

5:27 - May 24, 2025
خبر کا کوڈ: 3518531
ایکنا: امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی سالانہ شبِ احیا کے موقع پر زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مقدس شہر کاظمین میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں لیا گیا۔

ایکنا نیوز-  "میڈل ایسٹ نیوز" کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ کے تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے پولیس کی دوسری بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں پولیس اور انٹیلی جنس امور کے نائب وزراء، بغداد آپریشنز کمانڈر، وفاقی پولیس کمانڈرز، اور دیگر سیکیورٹی افسران شریک تھے۔

اس اجلاس کا مقصد امام جوادؑ کی شہادت کی مناسبت سے کاظمین میں منعقد ہونے والے احیائی پروگرام کے لیے سیکیورٹی کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

بیان کے مطابق، وزیر داخلہ نے بغداد آپریشنز کمانڈر سے سیکیورٹی اداروں کی تیاریوں پر مبنی رپورٹ سنی اور کئی اہم ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے تمام وزارتوں اور متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی تعاون، ماہر سیکیورٹی اہلکاروں اور سول ڈیفنس کی گشتی ٹیموں کی تیاری، اور انٹیلیجنس معلومات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید برآں، وزیر داخلہ نے مسلح مظاہروں سے مکمل گریز، تلاشی کے عمل میں سختی، اور گاڑیوں کے ہجوم یا سڑکوں کی بندش سے بچنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ ٹریفک رواں دواں رہے۔

واضح رہے کہ  30 ذوالقعدہ امام جوادؑ کی شہادت کی تاریخ ہے، جس موقع پر اہل بیتؑ کے چاہنے والے اور زائرین عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جاتے ہیں اور مجالس و عزاداری میں شریک ہوتے ہیں۔/

 

4283999

نظرات بینندگان
captcha