ایکنا: بین الاقوامی وبینار «امام خمینی کبیر(ره)؛ اسلامی دنیا میں تبدیلی کا منارہ» آج ایکنا نیوز ایجنسی کے دفتر میں منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر ایک خصوصی ویبینار منگل، 13 خرداد ( 3 جون) کو صبح 9 بجے ایکنا میں منعقد ہوگا، جسے ایکنا کے آپاراٹ چینل پر براہ راست دیکھا جا سکتا ہے: 🔗 aparat.com/iqnanews/live
اس ویبینار کے مہمان اور مرکزی مقرر حجتالاسلام والمسلمین سید مصطفی حسینی نیشابوری ہوں گے، جو کہ ادارہ ثقافت و ارتباطات اسلامی کے بینالمللی مرکز قرآن و تبلیغ کے سربراہ ہیں۔ وہ اس موقع پر "امام خمینیؒ: عصر حاضر کے عظیم مصلح" کے موضوع پر خطاب کریں گے۔
یہ ویبینار بین الاقوامی شرکت پر مبنی ہوگا، جس میں بحرین، عراق اور لبنان کے علمی و فکری شخصیات ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے:
حجتالاسلام شیخ عبداللہ دقاق (بحرین): موضوع: "حج اور امام خمینیؒ کے فکر میں اسلامی دنیا کی اعتقادی تحریک کی ترقی"
جمعة العطوانی، مرکز مطالعات و تحلیل سیاسی «افق» (بغداد) کے ڈائریکٹر: موضوع: "امام خمینیؒ اور اسلامی اتحاد کی حکمت عملی"
لیندا طبوش، لبنانی یونیورسٹی کی استاد اور سیاسی تجزیہ کار: موضوع: "امام خمینیؒ: اسلامی امت کی خودیابی کے بانی" کے موضوعات پر خطاب کریں گے۔/
4286030