ایکنا نیوز، المنار نیوز چینل کے مطابق شیخ نعیم قاسم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان نے امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا:
"امام خمینیؒ کی فکر آج پوری قوت کے ساتھ موجود ہے اور اسلامی امت، اسلام نابِ محمدیؐ کے نور کو دیکھ رہی ہے جسے امام نے اپنے انقلابی نظریے کے ذریعے دنیا میں پھیلایا۔"
انہوں نے مزید کہا: "امام خمینیؒ نے الٰہی اور ایمانی اقدار کو معاشرے میں زندہ کیا، اور یہی اقدار آج بھی مزاحمت اور آزادی کی تحریکوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔"
شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا:
"امام راحل نے ظلم، قبضے، اور اندھی تقلید کے خلاف کھل کر مزاحمت کی اور ان سے مقابلہ کیا۔"
انہوں نے مزید کہا: "اس الٰہی رہنما نے ایران کو امریکی حمایت یافتہ شاہی آمریت سے نکال کر ایک خودمختار اور باوقار اسلامی جمہوریہ میں تبدیل کیا، جو آج دنیا کے مظلوموں اور مستضعفین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم آج بھی حق کی فتح کی امید کے ساتھ زندہ ہیں۔"
شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ:
"امام خمینیؒ نے تاریخ ساز تبدیلی پیدا کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کو استکباری نظام کے مقابلے میں ایک مستقل، باعزت اور مظلوموں کے حامی ملک میں بدل دیا۔"
انہوں نے آخر میں کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران نے امام خمینیؒ کی قیادت میں امت مسلمہ، خصوصاً فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے استقامت کے ساتھ مزاحمت کا ساتھ دیا، اور آج بھی اس محور مزاحمت کا مرکزی ستون ہے۔/
4285975