غدیر خم جشن و ریلی کا اہتمام کیا جارہا ہے

IQNA

حجت‌الاسلام خداداده:

غدیر خم جشن و ریلی کا اہتمام کیا جارہا ہے

6:54 - June 12, 2025
خبر کا کوڈ: 3518631
ایکنا: ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ کے مطابق عید غدیر پر جشن ریلی منعقد ہوگی جو کئی کلومیٹر پر مشتمل ہے۔

ایکنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام کمال خدادادہ، جو کہ ادارہ تبلیغات اسلامی کے سرپرست ہیں، کی جانب سے عشرہ امامت و ولایت کے پروگراموں کی وضاحت کے لیے منگل، 20 خرداد (مطابق 11 جون) کو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس نشست میں حجۃ الاسلام خدادادہ نے عشرہ امامت و ولایت، دہۂ کرامت اور دیگر مناسبتوں کو دینی معارف اور تعلیمات کے اعادے کا بہترین موقع قرار دیا اور کہا کہ: ادارہ تبلیغات اسلامی کونسل کے ساتھ 50 سے زائد ثقافتی ادارے وابستہ ہیں جو ملک کی تبلیغی پالیسیوں کی راہ پر گامزن ہیں، اور دہۂ امامت و ولایت کی مرکزی کمیٹی بھی اسی مقصد کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا: اس سال کے لیے "نہج‌البلاغہ" پر توجہ اور اس کی گہرائی کو عوام تک پہنچانا دہۂ امامت و ولایت کے پروگراموں کا مرکزی محور قرار دیا گیا ہے۔

حجۃ الاسلام خدادادہ نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تاکید کو مدنظر رکھتے ہوئے اس عشرہ کا نعرہ "غدیر کی خوشی، نہج‌البلاغہ کے پرتو میں" رکھا گیا ہے، کیونکہ اگر ہمارے مذہبی پروگرام دینی مضامین و تعلیمات سے خالی ہو جائیں تو وہ صرف ایک سطحی جشن بن کر رہ جاتے ہیں۔

انہوں نے غدیر خم کی کلومیٹرز پر مشتمل شادپیمائیوں (خوشی کے جلوسوں) کو اس عشرہ کے نمایاں پروگراموں میں شمار کیا اور کہا: جب شہر کی مرکزی سڑک پر عوامی سطح پر کوئی اجتماعی جشن منایا جاتا ہے، تو وہ ایک بڑی ثقافتی تقریب میں تبدیل ہو سکتا ہے، جس میں بچوں کی خوشیوں، کھیل کود اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جیسے پیغامات بھی شامل ہوں گے۔ ان تقریبات میں خوشی اور دینی معانی ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

149 مقامات پر واقعہ غدیر کی منظرکشی

ادارہ تبلیغات اسلامی کونسل نے بتایا: غدیر کے واقعے کی بازسازی (منظرکشی) ملک کے 149 مقامات پر کی جائے گی جو ایک علمی، تاریخی اور فنّی سرگرمی ہے۔ اسی طرح "امیرالمومنین علیؑ" کے نام سے ایک عوامی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت ہر صوبے میں 110 غیرعمدی جرائم میں قید قیدیوں کو آزاد کیا جائے گا۔ اسی طرح روز غدیر کے دن کے کھانے کا اہتمام بھی ایک اہم دینی عمل سمجھا گیا ہے جس پر مختلف ثقافتی ادارے خاص توجہ دے رہے ہیں۔

مقدس مزارات کی گل آرائی کے لیے 60 ہزار پھولوں کی روانگی

انہوں نے مزید کہا: ملک بھر کی گل فروش یونین نے 60 ہزار گلابوں کا تحفہ حضرت علیؑ کی محبت میں وقف کیا ہے، جو امام حسینؑ، حضرت علیؑ، کاظمین اور سامرا کے مقدس مزارات کی گل آرائی کے لیے عراق روانہ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح مختلف نعت و منقبت خوانی کے گروہ دنیا بھر میں اور خاص طور پر حرم حضرت علیؑ میں خطبہ غدیر کی تلاوت کریں گے۔/

ٹیگس: عید غدیر ، ریلی ، جشن
نظرات بینندگان
captcha