ایکنا کے مطابق، الازہر نے اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور خطے و عالمی امن و سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا ہے۔
الازہر کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے اختیار کردہ دھونس و زبردستی کی پالیسی، معاصر تاریخ کی بدترین غاصبانہ روشوں میں سے ایک ہے۔
مزید کہا گیا کہ یہ اقدامات خطے میں مزید کشیدگی کا انتباہ ہیں اور اسے بدامنی اور عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کا خطرہ پیدا کرتے ہیں۔
الازہر نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ کے اداروں اور تمام بیدار ضمیروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اخلاقی اور انسانی ذمہ داریاں پوری کریں اور فوری طور پر صہیونی حکومت کی جانب سے خطے کی اقوام اور ممالک کے خلاف کی جانے والی خلاف ورزیوں کو روکنے، ممالک کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کا احترام یقینی بنانے اور کشیدگی کے بڑھنے سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔/
4288467