ایران مضبوط جواب دے رہا ہے، اسرائیل کو پہلی بار پتہ چل رہا بمباری کیا ہوتی ہے: مفتی تقی عثمانی

IQNA

ایران مضبوط جواب دے رہا ہے، اسرائیل کو پہلی بار پتہ چل رہا بمباری کیا ہوتی ہے: مفتی تقی عثمانی

11:04 - June 17, 2025
خبر کا کوڈ: 3518662
ایکنا: نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحد ہوکر اسرائیلی خطرے کا مکمل سد باب کریں۔

ایکنا انٹرنیشنل نیوز ڈیسک کے مطابق عالم اسلام اور پاکستان کے معروف مفتی اعظم اور اسلامی دانشور مفتی تقی عثمانی نے ایرانی حملوں کو سراہا ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی کا کہناتھاکہ ایران اسرائیلی جارحیت سے بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود اسرائیل کو مضبوط جواب دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیک کو پہلی بار پتہ چل رہا ہے کہ بمباری کیا ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عالم اسلام کے خلاف اس کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں اور قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحد ہوکر اسرائیلی خطرے کا مکمل سد باب کریں۔

ٹیگس: پاکستان ، مفتی
نظرات بینندگان
captcha