فرانس؛ مساجد کی دیواروں پر اسلام مخالف نعرے

IQNA

فرانس؛ مساجد کی دیواروں پر اسلام مخالف نعرے

5:50 - June 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3518719
ایکنا: ایزیر کی مسجد کی دیوار پر اسلام مخالف نعرے درج کیے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز- دلیل الریف نیوز کے مطابق فرانس کے علاقے ایزیر کے شہرک روسیون میں واقع مسجد "الهدایہ" کو گزشتہ روز ایک تخریبی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

چار نامعلوم افراد جنہوں نے چہرے ماسک سے ڈھانپ رکھے تھے اور فوجی طرز کا لباس پہنا ہوا تھا، مسجد کی دیواروں کو نقصان پہنچایا اور ان پر ایسے پمفلٹ چسپاں کیے جن میں اسلام مخالف، نسل پرستانہ اور مذہبی انتہاپسندانہ نعرے درج تھے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ صبح 5 بجے کے قریب کیا گیا، جس کے بعد حملہ آور فوری طور پر موقع سے فرار ہو گئے۔

روپیر دورانطون، جو روسیون کے میئر ہیں، نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دیواروں پر لگے اعلانات دیکھنے کے بعد اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مسجد کے منتظمین نے اس واقعے کو اسلاموفوبک (اسلام سے خوف اور نفرت پر مبنی) حملہ قرار دیا ہے اور متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں شکایت درج کروائی ہے۔ انہوں نے فرانس میں بڑھتے ہوئے مسلمان مخالف اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پیرس کی جامع مسجد نے بھی اس حملے کی سخت مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فرانسیسی حکام فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات کریں، حملہ آوروں کی شناخت کریں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔/

نظرات بینندگان
captcha