ایکنا نیوز- مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق عراق کے وزیر مواصلات ہیام الیاسری اور ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے زائرین اربعین حسینی کو انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سرحدی علاقوں اور کربلا کی جانب جانے والے تمام راستوں پر سہولیات کا جائزہ لیا۔
عراقی وزارت مواصلات کے اعلامیے کے مطابق:
یہ ملاقات عراقی وزارت مواصلات کے دفتر میں ہوئی
ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی راہیں تلاش کرنا تھا، خاص طور پر زائرین اربعین کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ:
دونوں شخصیات نے ایرانی زائرین کی رہائش گاہوں، سرحدی مقامات، اور کربلا کی طرف بڑھنے والے قافلوں کے راستے میں، خاص طور پر نجف اشرف، کاظمین اور سامراء جیسے مقدس شہروں میں مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کے حوالے سے تعاون پر گفتگو کی
· موکبوں (زائرین کے لیے قائم خدمت مراکز) کو بھی تکنیکی مدد فراہم کرنے پر بات ہوئی
اعلامیے کے مطابق:
· دونوں ممالک نے ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی طبی مشاورت کے لیے مخصوص فون لائن کو عراق میں فنی حمایت فراہم کرنے پر بھی گفتگو کی
· اس کا مقصد زائرین سے براہ راست رابطہ، فوری طبی امداد اور ایمرجنسی کی صورت میں طبی خدمات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے
مزید برآں، وزیر مواصلات الیاسری نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ اداروں اور خدمت فراہم کرنے والے اداروں کے درمیان مربوط ہم آہنگی ضروری ہے تاکہ ایران اور دیگر ممالک سے آنے والے زائرین اربعین کا پُرتپاک استقبال کیا جا سکے اور انہیں سہولت دی جا سکے۔/
4297462