ایکنا نیوز، الکفیل نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ یہ مقابلہ مرکز قرآن کریم، ہندیہ یونٹ، مرکز قرآن آستانہ مقدس عباسی کی جانب سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد اس منصوبے میں شریک طلبہ کی قرآنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔
اسی سلسلے میں یوسف الوزیر، اس مرکز کے میڈیا یونٹ کے سربراہ نے بتایا کہ اس مقابلے میں ہندیہ کے مرکزی علاقے اور اس کے گرد و نواح کے دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے 18 قرآن آموز طلبہ نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں مختلف شعبے شامل تھے جن میں حفظ، قراءت اور فقہی و عقیدتی سوالات کے جوابات دینا شامل تھا، جنہیں ایک ماہر جج کمیٹی کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مقابلے کا آغاز کم سن قاری علی الحسینی کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد شیخ انس الفتلاوی نے ایک رہنمائی پر مبنی خطاب کیا اور آستان مقدس عباسی کے قرآنی منصوبوں کے کردار کو اجاگر کیا کہ کس طرح یہ منصوبے نئی نسل کی بہترین انداز میں تربیت کر رہے ہیں۔
مرکز قرآن آستانہ مقدس عباسی معاشرے میں قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنے کے مقصد سے قرآنی سرگرمیوں کے انعقاد کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔/
4302413