سعودی عرب نے ویزا پالیسی تبدیل کر دی

IQNA

5:44 - November 01, 2025
خبر کا کوڈ: 3519410

سعودی عرب نے ویزا پالیسی تبدیل کر دی

ایکنا: سعودی عرب میں عمرہ ویزا کی مدت تین ماہ سے کم کرکے ایک ماہ کردی گئی ہے، جو ویزا کے اجرا کی تاریخ سے شمار ہوگی۔

سعودی عرب نے ویزا پالیسی تبدیل کر دی

ایکنا نیوز، آرٹی نیوز نے لکھا ہے کہ اگر کوئی زائر ویزا جاری ہونے کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہو تو اس کا ویزا خودبخود منسوخ ہوجائے گا۔ یہ نیا فیصلہ آئندہ ہفتے سے نافذ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، سعودی عرب میں داخلے کے بعد قیام کی مدت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ بدستور تین ماہ ہی رہے گی۔

یہ فیصلہ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے انتظام و انصرام کے لیے کیا گیا ہے، خاص طور پر گرمیوں کے موسم کے اختتام اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں درجہ حرارت میں کمی کے بعد۔ اس اقدام کا مقصد دو مقدس شہروں میں زائرین کے ہجوم کو منظم کرنا اور ازدحام سے بچاؤ ہے۔/

 

4313838

نظرات بینندگان
captcha