
ارنا کے مطابق غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محممد ابو سلمیہ نے کہا ہے کہ غزہ میں حفظان صحت کی صورتحال بدتر ہوچکی ہے اور دواؤں اور طبی وسائل کی قلت کی وجہ سے انسانی المیہ کے خطرات شدید تر ہوگئے ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ یہ صورتحال اس لئے وجود میں آئی ہے کہ صیہونی حکومت معاہدے پر عمل نہیں کررہی ہے اور ضروری دوائيں اور طبی وسائل نہیں پہنچنے دے رہی ہے۔
الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ جان بچانے والی دوائيں اور ضروری طبی وسائل کی شدید قلت ہے اور اس وقت بہت سے بچوں، سن رسیدہ افراد، حاملہ خواتین اور سخت بیماریوں میں مبتلا افراد کی جان بچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انھوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طوری پر غزہ میں طبی وسائل اور دوائيں نہ پہنچیں تو انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔
ur.irna