غزہ کے حالات بحرانی ہیں

IQNA

غزہ کے حالات بحرانی ہیں

12:19 - January 13, 2026
خبر کا کوڈ: 3519776
غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر نے غزہ کے حالات کو المناک قرار دیتے ہوئے ثالثین سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے کہ معاہدے کی پابندی کرے اور ضروری دوائيں اور طبی وسائل آنے دے

 ارنا کے مطابق غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محممد ابو سلمیہ نے کہا ہے کہ غزہ میں حفظان صحت کی صورتحال بدتر ہوچکی ہے اور  دواؤں اور طبی وسائل کی قلت کی وجہ سے انسانی المیہ کے خطرات شدید تر ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا  ہے کہ  یہ صورتحال اس لئے وجود میں آئی ہے کہ صیہونی حکومت معاہدے پر عمل نہیں کررہی ہے اور ضروری دوائيں اور طبی وسائل نہیں پہنچنے دے رہی ہے۔

 الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ جان بچانے والی دوائيں اور ضروری طبی وسائل کی شدید قلت ہے اور اس وقت بہت سے بچوں، سن رسیدہ افراد، حاملہ خواتین اور سخت بیماریوں میں مبتلا افراد کی جان بچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 انھوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طوری پر غزہ میں طبی وسائل اور دوائيں نہ پہنچیں تو انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔  

ur.irna

نظرات بینندگان
captcha