
ایران میں گذشتہ ہفتے ہونے والے فسادات اور ہنگاموں کے بعد اقوام متحدہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق امریکی مطالبے پر سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں امریکی صدر کے اس بیان کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جس میں ٹرمپ نے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کو فسادات جاری رکھنے کی ہدایت دی تھی اور کہا تھا کہ امداد راستے میں ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ صدر مادورو کو گرفتار کرکے نیویارک منتقل کرنے کے بعد امریکہ کئی سال تک وینزویلا کو اپنے کنٹرول میں رکھے گا۔
ٹرمپ نے نیٹو کے رکن ڈنمارک کے زیر انتظام گرین لینڈ پر بھی لشکرکشی کے ذریعے قبضے کا اعلان کیا ہے۔
Mehrnews