
ایکنا نیوز کے مطابق فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے حوالے سے گوارڈیولا نے اُس صحافی کے سوال کے جواب میں، جس نے پوچھا تھا کہ کیا کھلاڑیوں کو فٹبال سے باہر کے موضوعات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے، کہا: کیا تمہیں بھی اُن معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے جو تم سے متعلق نہیں؟ تم یہاں صرف کرسٹل پیلس کے میچ کے بارے میں سوال کرنے آئے ہو۔
انہوں نے مزید کہا: لیکن میں جواب دیتا ہوں… فٹبالرز لاکھوں لوگوں کے لیے مثال ہوتے ہیں اور ان کی آواز اثر رکھتی ہے، اس لیے ضرورت پڑنے پر انہیں اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے۔
ہسپانوی کوچ نے مزید کہا: اگر تمہارا خاندان وہاں گھروں کے ملبے تلے دبا ہوتا، تو کیا پھر بھی تم یہاں کھڑے ہو کر اُس کھلاڑی کے بارے میں بات کرتے جو گیند کے پیچھے دوڑ رہا ہے؟ یقیناً نہیں۔
گواردیولا نے زور دے کر کہا: یہ تم طے نہیں کر سکتے کہ ہم کس موضوع پر بات کریں، اور لامین کا مؤقف ایسا ہے جس پر فخر ہونا چاہیے؛ ایک ایسا مؤقف جو اب پوری دنیا میں گفتگو کا موضوع بن چکا ہے۔/
4351988