
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «اخبار الیوم» کے مطابق یہ دفتر مصر کی حکومت کی جانب سے دینی شعور کے فروغ اور انسانی ترقی کی کوششوں کے تحت قائم کیا گیا، جس کا افتتاح شمالی سینا کے گورنر میجر جنرل خالد مجاور نے مقامی حکام کی موجودگی میں کیا۔
اس تقریب میں حسنہ سٹی کونسل کے سربراہ مرزق رزیق سالم، سٹی کونسل کے سیکریٹری ولید امین عبدالحمید، مرکزِ سینا کے قبائلی عمائدین اور شیوخ کے علاوہ متعلقہ انتظامی حکام بھی گورنر کے ہمراہ موجود تھے۔
افتتاحی تقریب کے دوران میجر جنرل خالد مجاور نے مرکز میں رجسٹرڈ بچوں اور طلبہ سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تحائف اور انعامات بھی تقسیم کیے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں قرآنِ کریم حفظ کرنے والے مراکز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: قرآنِ کریم کا حفظ ہمارے سینا کے بچوں کے لیے ایک مضبوط قلعہ ہے۔ یہ نہ صرف ان کے اندر اسلام کی اعتدال پسند اقدار کو راسخ کرتا ہے بلکہ ان کے کردار اور شخصیت کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، تاکہ وہ چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں اور انتہا پسندی سے دور رہتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے سکیں۔/
4352066