ایکنا نیوز- مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق عراق کے سیکیورٹی میڈیا سیل کے سربراہ سعد معن نے جمعہ کے روز بتایا کہ مختلف سرحدی راستوں سے عراق میں داخل ہونے والے زائرین کی تعداد 34 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
انہوں نے عراقی خبر رساں ایجنسی (واع) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ محرم کے آغاز سے گزشتہ شب تک عراق آنے والے زائرین کی مجموعی تعداد 34 لاکھ 35 ہزار 492 ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ زائرین 172 مختلف ممالک اور قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور اربعین امام حسینؑ کی زیارت میں شرکت کے لیے عراق پہنچے ہیں۔
سعد معن نے اس بات پر زور دیا کہ اربعین کی تقریبات نہایت منظم اور پُرامن ماحول میں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز اور حسینی مواکب زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ان کے لیے سازگار ماحول مہیا کرنے کے لیے بھرپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اربعین کے لیے وضع کیے گئے خصوصی سیکیورٹی اور خدماتی منصوبوں پر مسلسل عمل جاری ہے تاکہ زائرین کی آمد و رفت کو آسان، محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔/
4367269