تجربہ اور فنی محنت، ملائیشین قرآنی مقابلے میں شرکت کی مضبوط بنیاد

IQNA

ایرانی نمایندہ:

تجربہ اور فنی محنت، ملائیشین قرآنی مقابلے میں شرکت کی مضبوط بنیاد

7:08 - August 03, 2026
خبر کا کوڈ: 3520532
1
ایکنا: سید صادق مسلمی المشیری نے ملائیشیا کے 66ویں بین الاقوامی مقابلۂ قرآن کریم کی تیاری کے حوالے سے کہا ہے کہ مقابلے میں شرکت کا کوٹہ حاصل کرنے کے بعد سے وہ مسلسل منصوبہ بندی، اساتذہ کی رہنمائی اور سابق نمائندوں کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی فنی تیاری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ایکنا سے گفتگو کرتے ہوئے سید صادق مسلمی المشیری نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کی روایت کے مطابق اوقاف و امورِ خیریہ کی قومی قرآنی مسابقات میں قراءتِ تحقیق کے شعبے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا قاری ایران کے بین الاقوامی مقابلۂ قرآن میں جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والا قاری ملائیشیا کے بین الاقوامی مقابلۂ قرآن میں ملک کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال صوبہ کردستان میں منعقد ہونے والے 48ویں قومی مقابلۂ قرآن میں قراءتِ تحقیق کے شعبے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے فوراً بعد انہوں نے اپنی فنی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے اور مزید نکھارنے کے لیے باقاعدہ تیاری کا آغاز کر دیا تھا۔

مسلمی المشیری نے کہا کہ توقع تھی کہ سابقہ ادوار کی طرح انفرادی تیاری کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی ملائیشیا روانہ ہونے والے قاری کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے، تاہم ملک میں تیسری مسلط کردہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے باعث بعض پروگرام ملتوی ہو گئے یا ان کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں، جس میں ملائیشیا کے مقابلوں کے منفرد ضوابط کے حوالے سے توجیہی نشستوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا، کہا کہ اس دوران ان کا رابطہ کمیٹی برائے اعزام کے ماہرین اور اوقاف کے مرکزِ امورِ قرآنی کے اساتذہ سے زیادہ تر آن لائن رہا، جہاں انہیں قیمتی فنی رہنمائی اور مشورے ملتے رہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ روانگی سے قبل اگر حالات سازگار رہے تو وہ بالمشافہ تربیتی نشستوں میں بھی شرکت کریں گے۔

ایرانی نمائندے نے کہا کہ سابق شرکاء کے تجربات سے استفادہ تیاری کے عمل کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ملائیشیا میں ایران کی نمائندگی کرنے والے محسن قاسمی کے ساتھ مختلف نشستوں میں انہیں مقابلے کے ماحول، طریقۂ کار اور اہم عملی نکات کے بارے میں مفید معلومات حاصل ہوئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سید مصطفیٰ حسینی کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے دوران بھی انہیں تلاوت کے فنی پہلوؤں سے متعلق قیمتی مشورے اور رہنمائی حاصل ہوئی۔

واضح رہے کہ 66واں بین الاقوامی مقابلۂ قرآن ملائیشیا دو مراحل، یعنی آن لائن اور حضوری، پر مشتمل ہوگا۔ اس کا حضوری مرحلہ 12 سے 18 مہر (اوائل اکتوبر) تک ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد کیا جائے گا۔/

 

4367349

نظرات بینندگان
captcha