ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "Shia Post" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے صوبہ گلگت - بلتستان میں کیبل آپریٹرز کو نوٹیفیکشن کے ذریعے شیعہ چینلوں کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔
پیمرا کی جانب سے مقامی کیبل آپریٹرز کے نام جاری ایک خصوصی نوٹیفکیشن میں ہدایت ٹی وی، کربلا ٹی وی، سچ ٹی وی اور ہادی ٹی وی کی نشریات کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، عوامی حلقوں کی جانب سے متنازعہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔
لوگوں کی جانب سے پیمرا کے مقامی آفیسر سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ مذکورہ چینلز کو متنازعہ مذہبی پروگرام نشر کرنے کی شکایت پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے پیمرا کی جانب سے بعض انڈین اور غیر ملکی چینلز سمیت دو مقامی کیبل نیٹ ورک کے چینلز پر بھی پابندی عائد کرنے کی اطلاعات ہیں۔
1350506