ریاض میں کپڑے پر پھولوں کی خطاطی شدہ قرآنی نمائش

IQNA

ریاض میں کپڑے پر پھولوں کی خطاطی شدہ قرآنی نمائش

6:05 - October 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3519272
ایکنا: پھولوں کی خطاطی شدہ نسخہ شامی خطاط محمد ماہر حاضری نے تیار کیا ہے، ریاض بین‌المللی کتاب میلہ 2025 میں سعودی عرب میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز، ویب سائٹ عاجل نے رپورٹ دی ہے کہ محمد ماہر حاضری، جو شام کے معروف خوشنویس ہیں، نے بارہ سال کی طویل مدت میں قرآن کریم کی آیات کو کپڑے پر گلدوزی کر کے ایک انوکھا اور تخلیقی شاہکار تخلیق کیا۔

محمد ماہر حاضری نے 1998ء میں اس عظیم منصوبے کا آغاز کیا اور 2010ء میں 12 سال کی محنت کے بعد اسے مکمل کیا۔ انہوں نے پورا قرآن کریم کپڑے پر گلدوزی کیا اور اسے 80 سینٹی میٹر لمبے اور 60 سینٹی میٹر چوڑے ٹکڑوں میں تقسیم کیا۔

یہ گلدوزی شدہ قرآن 12 جلدوں پر مشتمل ہے، جس کا وزن تقریباً 200 کلوگرام ہے، اور یہ ایک خوبصورت فنی شاہکار کے طور پر قرآن کے احترام و عظمت کی عکاسی کرتا ہے۔

محمد ماہر حاضری نے کہا: میری خواہش تھی کہ میں اپنا کام سعودی عرب میں پیش کروں، اور اس سال یہ موقع حاصل ہوا کہ میں ریاض بین‌المللی کتاب میلہ 2025 میں شرکت کر سکوں، جسے سعودی ادبیات، نشر و ترجمہ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے ابتدا میں قرآن کی کتابت کی تاکہ عربی خطاطی کا فن سیکھ سکیں، اس کے بعد آیاتِ قرآنی کو کپڑے پر گلدوزی کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس فن پارے کو متعدد نمائشوں میں پیش کر چکے ہیں، جہاں اسے زائرین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی اور تعریف حاصل ہوئی۔

محمد ماہر حاضری نے یہ بھی بتایا کہ قرآن کے علاوہ انہوں نے 40 احادیثِ نبویؐ، لقمانِ حکیم کی چند نصیحتیں اور کچھ دعائیں بھی کپڑے پر گلدوزی کی ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ ریاض بین‌المللی کتاب میلہ 2025 2 اکتوبر (10 مہَر) کو "ریاض پڑھتا ہے" کے نعرے کے ساتھ جامعہ امیرہ نوره بنت عبدالرحمن میں آغاز ہوا اور 11 اکتوبر (19 مہَر) تک جاری رہے گا۔/

 

4308835

نظرات بینندگان
captcha