ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ الاھرام کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ الازھر "احمد الطیب" نے گزشتہ روز ۱۲ ربیع الاول کی مناسبت سے قاہرہ کے "الاتحادیہ" نامی محل میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں تکفیری فکر کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : تکفیری فتوے صادر کرنے والے علما ظاہر میں اسلام اور اسلام پسندی کا دعوا کرتے ہیں لیکن ان کے یہ اعمال ان کو جھنم میں جانے سے نہیں روک سکیں گے ۔
مصری وزیر اعظم "حازم البیلاوی" سمیت اعلی حکام کی شرکت کے ساتھ منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شیخ الازہر نے ان فتوں کی وجہ سے منحرف ہونے والے جوانوں کو اسلام حقیقی کی طرف پلٹنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا : اس قسم کے انتہا پسندانہ اقدامات نے دشمنوں کے سامنے تمام مسلمانوں کو مورد طعن اور پاک رسول (ص) کی ذات اقدس کو زیر سوال قرار دیا ہے ۔
1358474