ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ مرکزی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق فواد نوراللہ اف نے کہا : آج جمہوریہ آذربائیجان کے بہت سارے لوگ دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مسجدوں کی طرف رخ نہیں کرتے اور نہ ہی مساجد میں دینی تعلیم کے لیے کوئی قابل ذکر بندوبست کیا جاتا ہے صرف نماز جمعہ کے دوران اخلاق اور تہذیب نفس کے بارے میں خطبے دیئے جاتے ہیں ۔
انہوں نے دینی تعلیم کے لیے بنیادی سہولیات سے محروم لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا : تعلیمی نصاب میں دین کے حقیقی مفاہیم کی طرف عدم توجہ کے باعث دین کے بارے میں غلط قسم کے تصورات اور شدت پسندی جیسے مسائل کو روکنا ناممکن ہوتا جارہا ہے ۔
1373471