ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ، آج ۱۸ فروری کو قم کے دورے پر موجود انٹرنیشنل چرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل "اولیو فیکسے ٹوییٹ" نے ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے چانسلر حجت الاسلام و المسلمین"سید ابو الحسن نواب" کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران خیال ظاہر کیا : تعلیم کے ذریعے دنیا بھر میں امن اور انصاف کو پھیلایا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا : ہماری کونسل طلبا کو مختلف ممالک میں مختصر اور طولانی مدت کے تعلیمی کورسز میں شرکت کی خاطر سکالرشپ دینے کے لیے تیار ہے ۔
1376743