ایرانی ذرائع ابلاغ کے بین الاقوامی کانفرنس ہال سے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ،مرکز میں جاری "عالمی طاقت کے توازن میں اسلامی دنیا کا کردار" کے عنوان سے جاری کانفرنس میں حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے اپنے خطاب کے دوران واضح کیا : اس کانفرنس کا عنوان بہت زیادہ پرکشش ہے جو بہت سارے چیلنجز کی طرف اشارہ کر رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : گفتگو کا آغاز بیداری اسلامی کے بارے میں امام خمینی(رہ) کی فرمائشات سے ہونا چاہیئے مجھے یاد ہے جب امام نے نجف اشرف میں فرمایا تھا : میں ایران اور اسلامی ممالک میں خاص انداز سے پروان چڑھنے والی اسلامی تحریکوں کے مستقبل کے بارے میں امید وار ہوں ۔
1385986