ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " World Bulletin " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ کرغستان کے نائب وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں ۵ ماہ تک اس منصوبے سے مربوط مختلف پروگراموں کے انعقاد کی اطلاع دی ہے ۔
ان پروگراموں کا پہلہ مرحلہ 21 ستمبر سے ۱۹ اکتوبر تک کرغزستان میں منعقد کیا جائے گا جس کے دوران اسلامی فنون کی نمائش ، فلم فیسٹیول ، تعلیمی ورکشاپ ، کانفرنس اور انکے علاوہ دیگر دلچسپ اسلامی اور ثقافتی پرگرام منعقد کیئے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ایشیائی ممالک میں سے افغانستان کے شہر غزنی کو عالم اسلام کے ثقافتی مرکز کے عنوان سے انتخاب کیا گیا تھا ۔
1386961