ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا)- اطلاع رساں ادارے "الشروق" کے مطابق شیخ الاسلام احمد طیب نے اقوام متحدہ میں لیبیا کے نمائندے"طارق متری" سے ملاقات میں مسلمانوں کے اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وحدت کے لیے ضروری ہے کہ اسلام کے صحیح اور اعتدال پسند چہرے کو پیش کیا جائےاور اس حوالے سے جامعہ الازھر ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے ۔ طارق متری نے بھی وحدت کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ الازھر کے اتحاد،جمہوریت،عدل و انصاف اور بقائے باہمی کے لیے اقدامات قابل تعریف ہیں اور عرب دنیا کے لیے ایک روشن نمونے کی حیثیت رکھتے ہیں ۔