رہبر معظم کا برصغیر ہند میں طلباء یونین کے نام پیغام

IQNA

رہبر معظم کا برصغیر ہند میں طلباء یونین کے نام پیغام

9:13 - May 20, 2014
خبر کا کوڈ: 1408658
بین الاقوامی گروپ:فکر و سوچ، علم و دانش اور دینداری اور پاکدامنی مستقبل میں طلباء اور جوانوں کی نقش آفرینی کی ضمانت کے سب سے اہم اور اصلی ترین عناصر ہیں۔

ایکنا نیوز-رہبر نیوز-رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے برصغیرہند میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونینوں کے تیسویں سالانہ اجلاس کے نام پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: فکر و سوچ، علم و دانش اور دینداری اور پاکدامنی مستقبل میں طلباء اور جوانوں کی نقش آفرینی کی ضمانت کے سب سے اہم اور اصلی ترین عناصر ہیں۔
اس پیغام کے متن کو آج صبح ہندوستان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین مہدوی پور نے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کلچرل ہاؤس کے کانفرنس ہال میں پیش کیا۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عزیز طلباء اور جوانو

ملک کے آئندہ افق پر امید افزا نگاہ ہمیشہ آپ پر امید افزا نگاہ کے ہمراہ ہے اور یہ دونوں ایکدوسرے کے ساتھ منسلک اور جڑی ہوئی ہیں۔ آپ ایرانی قوم کی نئی کلیاں اوراس کا عظیم سرمایہ ہیں؛ اپنے مقام ، منزلت اور نقش کو اچھی طرح پہچانیں اور مستقبل میں اپنے نقش کو سنجیدگی اور گارنٹی کے ساتھ  یقینی بنائیں۔ فکر و سوچ، علم و دانش ، دینداری اور پاکدامنی مستقبل میں طلباء اور جوانوں کی نقش آفرینی کی ضمانت کے سب سے اہم اور اصلی ترین عناصر ہیں۔

آپ کو سلام اور آپ کے لئے دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

11831

ٹیگس: رہبر ، طلباء ، پیغام
نظرات بینندگان
captcha