آیت‌الله العظمی سیستانی نے ملت میں اتحاد کو ضروری قرار دے دیا

IQNA

آیت‌الله العظمی سیستانی نے ملت میں اتحاد کو ضروری قرار دے دیا

11:05 - June 15, 2014
خبر کا کوڈ: 1417705
بین الاقوامی گروپ: آیت‌الله العظمی سیستانی نے عراق میں تمام شیعہ سنی اور دیگر مسالک میں وحدت کو ضروری قرار دیتے ہوئے انہیں ہر قسم کی فرقہ واریت سے دور رہنے کا کہا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " نون" کے مطابق آیت‌الله العظمی سیستانی نے عراق کے حالات کے پیش نظر تمام امت اسلامیہ سے متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مشکلات میں صبر و استقامت کے ساتھ آپس میں متحد رہیں اور ہر قسم کی فرقہ وارانہ حرکتوں سے دوری اختیار کیا جائےاور جہاد بھی قانونی دائرے میں رہتے ہوئے انجام دیا جائے۔
آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے جاری بیان میں عراقی سیٹلایٹ چینل سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ انکی تصویر ہٹا کر عراق کا نقشہ ڈسپلے کرے ۔ اس سے پہلے بعض چینلوں پر جہاد کے فتوی کے بعد آیت اللہ سیستانی کی تصویر کو ڈسپلے کیا گیا تھا ۔
آیت‌الله العظمی سیستانی نے فتوی میں کہا ہے کہ جو ہتھیار اٹھا کر جنگ کرنے کی طاقت رکھتا ہے واجب ہے کہ میدان میں آکر مقدسات اور ملک کی دفاع کرے اور جو اس راہ میں مارا جائے وہ شہید ہے۔

1417598

ٹیگس: سیستانی ، وحدت ، عراق
نظرات بینندگان
captcha