ایکنا نیوز-ایران ریڈیو نیوز-اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر برائے بین الاقوامی امور حسین شیخ السلام نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش اور بعثیوں کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔
حسین شیخ السلام نے اخبار جوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق پر قبضے کے دوران بعث پارٹی کے جو کمانڈر عراق کی جیلوں میں تھے وہ آج دہشت گرد گروہ داعش کے کمانڈر بنے ہوئے ہیں۔ حسین شیخ السلام نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے اس انتہا پسند، وحشی اور جمہوریت کے دشمن دہشت گرد گروہ کی حمایت اور تقویت کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آل سعود اپنی حکومت کو بچانے کے لۓ تیل سے حاصل ہونے والی بے پناہ دولت اس ظالم اور دہشت گرد گروہ پر خرچ کر رہی ہے۔